ایئرہوسٹس کو برطرف کردیا گیا—اسکرین شاٹ
ایئرہوسٹس کو برطرف کردیا گیا—اسکرین شاٹ

ویسے تو زمین سے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز میں کسی کو بھی بھوک لگ سکتی ہے، اور ایسے افراد کے لیے طیارے میں خوب لذیذ کھانے میں بھی موجود ہوتے ہیں۔

مسافروں کو بھوک لگے یا نہ لگے فضائی میزبان انہیں کھانے پینے کی چیزیں پیش کرتے رہتے ہیں، لیکن اگر دوران سفر کسی ایئرہوسٹس کو بھوک لگے تو وہ کیا کرے؟

اگرچہ ایئرلائن کمپنیوں نے فضائی عملے کے لیے بھی کھانوں کا بندوبست رکھا ہوتا ہے، تاہم جو ذائقہ مسافروں کے کھانوں میں ہوتا ہے، وہ شاید عملے کے کھانوں میں نہیں ہوتا، اسی لیے ہی چین کی ایئر ہوسٹس مسافروں کا کھانا کھا گئی۔

جی ہاں، چین کی مقامی ایئر لائن ’ارومکی‘ کی ایک ایئر ہوسٹس نے جہاز کے زمین پر اترنے سے 45 منٹ قبل ہی مہمانوں کے لذیذ کھانے کو کھانا شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پائلٹ دوران پرواز طیارہ چھوڑ کر سو گیا

تاہم بد قسمتی سے مسافروں کا کھانا کھانے والی ایئر ہوسٹس کی بنائی گئی ویڈیو کو آن لائن جاری کیے جانے کے بعد اسے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

چینی ویب سائٹ گاؤنچا کے مطابق ’ارومکی‘ ایئرلائن انتظامیہ نے ایئرہوسٹس کو مسافروں کا کھانا کھانے پر برطرف کردیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویڈیو میں مسافروں کا کھانا کھانے والی خاتون ان کی ہی ملازمہ ہیں، جنہوں نے کمپنی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، جس بناء پر انہیں برطرف کردیا گیا۔

ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرہوسٹس مہمانوں کے لیے تیار رکھے گئے کھانے کو کھا کر اپنی بھوک مٹا رہی ہیں۔

جس پرواز کی ایئرہوسٹس نے مسافروں کا کھانا کھایا وہ چینی صوبے نینگشیا کے شہر ینچوان جا رہی تھی۔

ایئرہوسٹس نے طیارہ اترنے سے 45 منٹ قبل مسافروں کا کھانا کھایا، اگرچہ واقعہ 10 دن پرانا ہے، تاہم اس کی ویڈیو تین دن قبل چینی سوشل نیٹ ورک ویبو پر جاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز شوہر کی بیوفائی کے علم پر بیوی کا ہنگامہ
ایمرٹس ایئرلائن کی ایئرہوسٹس بھی مسافروں کا الکوحل پی گئی تھی—اسکرین شاٹ
ایمرٹس ایئرلائن کی ایئرہوسٹس بھی مسافروں کا الکوحل پی گئی تھی—اسکرین شاٹ

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایئرلائن انتظامیہ نے ایئر ہوسٹس کو برطرف کردیا۔

خیال رہے کہ کسی ایئرہوسٹس کی جانب سے مسافروں کی غذا کھانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل رواں برس جولائی میں معروف ایئرلائن امیرٹس کی روس سے دبئی جانے والی ایک پرواز کے دوران بھی ایئرہوسٹس نے مسافروں کا الکوحل پیا تھا۔

ایئرہوسٹس کی جانب سے مسافروں کے الکوحل سے گلاس بھر بھر کر پینے کی ویڈیو ایک روسی مسافر نے بنانے کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے ایمرٹس ایئرلائن نے کہا تھا کہ واقعے کی تحقیق کے بعد ملوث ایئرہوسٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں