پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شمار ملک کی اہم جماعتوں میں کیا جاتا ہے، جس کے چیئرمین عمران خان ایک طویل عرصے سے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ملک میں تبدیلی آنے کا تو معلوم نہیں البتہ میں عمران خان کے اسٹائل میں بہت تبدیلی آتی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ ایک وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین آصف علی زرداری کو الگ الگ انداز کی ٹوپیاں پہننے کا بےحد شوق تھا اور اگر عمران خان کی بات کی جائے تو وہ بھی مختلف انداز کی ٹوپیاں پہننے کا کافی شوق رکھتے ہیں۔

عمران خان کی ٹوپیاں توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب پی ٹی آئی کے چیئرمین 14 دسمبر کو وکلا سے خطاب کرنے کراچی پہنچے۔

اس دوران انہوں نے جناح کیپ پہنی ہوئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس انداز کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔

لوگوں نے ایسا بھی کہا کہ وہ اس انداز میں قائداعظم سے مشابہہ ہورہے ہیں جب کچھ نے ان پر قائد کی نقل کرنے کی تنقید کی۔

لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب عمران خان نے ٹوپی پہننے کا انداز اپنایا، وہ اس سے قبل کئی مرتبہ ایسے اسٹائل اپنا چکے ہیں۔

سندھی ٹوپی پہننا عمران خان کو خاصہ پسند ہے، وہ ایک یا دو بات نہیں بلکہ بیشتر مرتبہ سندھی ٹوپی میں نظر آئے

قبائلی علاقے کی روایتی پگڑی بھی عمران خان شوق سے پہنتے ہیں

ایک اور روایتی ٹوپی جسے کوئٹہ میں بہت زیادہ پہنا جاتا ہے، عمران خان کی پسندیدہ ٹوپی لگتی ہے جو وہ طویل عرصے سے پہنتے آرہے ہیں

دلچسپ انداز کے کپڑوں سے تیار کی گئی پگڑی عمران خان اپنے خطابات میں پہنتے نظر آتے ہیں

عمران خان کو پاکستان کا سب سے فٹ سیاست دان بھی کہا جاسکتا ہے، جس کی ایک مثال ان کا یہ انداز ہے

اپنے خطابات میں پگڑی پہننا عمران خان کو بےحد پسند ہے

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Nawaz Dec 15, 2017 03:49pm
I hate Imran khan
ایس احمد؛؛ Dec 15, 2017 11:13pm
@Nawaz۔ عمران خان نے سیاست کا پہلا قاعدہ بھی نہیں پڑھا ان کی واحد جماعت ہے۔ جس کا نہ کوئی سیاسی منشور ہے اور نہ ہی کوئی معاشی منصوبہ۔ ،۔صرف ہوا میں مُکے مار مار کر لوگوں کو گُمراہ کیا جا رہا ہے۔
ایس احمد؛؛ Dec 15, 2017 11:18pm
عمران خان کی جماعت کا نہ تو کوئی واضح سیاسی منشور ہے اور نہ ہی کوئی معاشی منصوبہ۔ پی ٹی آئی مسلم لیگ نون کی مانند داٰٗئیں بازو کی ایک رجعت پسند جماعت ہے