شاہ رخ خان صرف بولی وڈ کے بادشاہ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ دار والد بھی ہیں، جو ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال رکھتے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ کی شادی 1991 میں گوری سے ہوئی، ان کے تین بچے آریان، سوہانا اور ابرام ہیں۔

اور شاہ رخ خان اپنے تینوں ہی بچوں سے بےحد محبت کرتے ہیں، جن کے بارے میں وہ اپنے ہر انٹرویو میں بات کرتے نظر آتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ بچوں کے لیے سیگریٹ چھوڑنے کے لیے تیار

حال ہی میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے اسکول کے سالانہ ایونٹ میں شریک ہوئے، جہاں ابرام کو بھی پرفارم کرنا تھا۔

اس دوران ان کے ساتھ بیٹی سوہانا بھی نظر آئیں۔

ویسے تو شاہ رخ ہمیشہ ہی اپنے بچوں کا خیال کرتے اور ان کی تصاویر لیتے نظر آتے ہیں، لیکن اب انہوں نے ایک والد ہونے کی سب سے برُی عادت بتادی ہے۔

شاہ رخ نے سوہانا، اور ابرام کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جبکہ ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی ایڈٹ کرلی۔

اس پر اداکار نے کہا کہ ’ایک والد ہونے کی سب سے بُری عادت یہ ہے کہ آپ ہمشیہ اپنے بچوں کی تصاویر لیتے رہتے ہیں، لیکن خود اس میں نہیں ہوتے، لیکن ایڈٹ نے بچالیا‘۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کے لو گرو ان کے بچے

واضح رہے کہ جس اسکول میں شاہ رخ خان کا بیٹا تعلیم حاصل کررہا ہے، اس اسکول میں بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات کے بچے بھی پڑھ رہے ہیں۔

ان میں ایشوریا رائے، کرشمہ کپور، جوہی چاولا، ہریتھک روشن اور لارا دتتا شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں