ایشین نیٹ بال کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

17 دسمبر 2017
چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی نیٹ بال ٹیم کا رنرزاپ ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن
چاندی کا تمغہ جیتنے والی قومی نیٹ بال ٹیم کا رنرزاپ ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو— تصویر بشکریہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن

اسلام آباد: بھارت نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کے فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے کر چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ملائیشیا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ہفتے کو کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل میں سنگاپور کی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت نے میزبان ملائیشیا کو مات دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

اتوار کو ایونٹ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو بھارت سے ایک گول سے شکست کا سامنا پڑا اور پاکستان نیٹ بال ٹیم کو چاندی کے تمغے رپ ہی اکتفا کرنا پڑا۔

پاکستان نے مجموعی طور پر میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور کھیل کے تین کوارٹرز میں برتری حاصل کیے رکھی لیکن آخری کوارٹر میں روایتی حریف کے عمدہ کھیل نے پاکستان نے جیتی بازی چھین لی۔

پاکستان ٹیم کا پہلے کوارٹر میں اسکور13-11 (دو گول کی برتری)، دوسرے کوارٹر میں 25-23(دو گول سے برتری)، تیسرے کوارٹر میں 40-36 (چار گول سے برتری) تھی۔

تاہم آخری کوارٹر میں بھارت نے 15 گوال اسکور کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں 51-50 سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے لگاتار پانچ میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

تیسری پوزیشن کا میچ سنگاپور اور ملائیشیا کے مابین کھیلا گیا جسے سنگاپور نے 48کے مقابلے 50 گولوں سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں