ویسے تو انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر ای میل ، سوشل میڈیا سمیت لگ بھگ ہر ویب سائٹ پر ممبرشپ کی صورت میں صارف کو کوئی نہ کوئی پاس ورڈ تو رکھنا ہی پڑتا ہے مگر کیا وہ ہیکرز کی گرفت میں آنے سے بچ بھی سکتا ہے یا نہیں؟

اگر آپ اپنے پاس ورڈ کو بہترین سمجھتے ہیں تو 2017 کے 25 بدترین پاس ورڈز کی یہ فہرست دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ کہیں آپ بھی ان میں سے کسی کو استعمال کرکے خود کو محفوظ تو نہیں سمجھ رہے؟

ہر سال کی طرح اسپلیش ڈیٹا نامی پاس ورڈ منیجمنٹ کمپنی نے 2017 میں لیک ہونے والے 50 لاکھ پاس ورڈز کے ڈیٹا کی بنیاد پر25 بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں پہلا نمبر ہمیشہ کی طرح 123456 کے نام رہا ہے۔

اگر یہ آپ کا پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو معذرت کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ یہ 2011 سے مسلسل ہر سال بدترین پاس ورڈ قرار پایا ہے۔

اسی طرح دوسرا نمبر پر برسوں سے قابض password نے اس بار بھی اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہے جبکہ تیسری پوزیشن کا 'اعزاز' 12345678 کے نام رہا، چوتھے پر qwerty اور پانچویں پر 12345 موجود ہے۔

اسی طرح 2017 میں اسٹار وارز اور گیمز آف تھیرون بھی بہت مقول ثابت ہوئے اور کمپنی کے مطابق انٹرنیٹ صارفین اسٹار وارز سیریز سے ہی متاثر ہوکر کچھ مضبوط پاس ورڈز اپنے اکاﺅنٹس کا حصہ بنائیں۔

کمپنی کے مطابق مضبوط پاس ورڈ کم از کم 12 حروف پر مشتمل ہونا چاہیے جس میں کی بورڈ کی تمام لیٹرز سے حروف لیے جانے چاہیے اور ہر اکاﺅنٹ کے لیے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے۔

کمپنی کے مطابق 2017 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز کی فہرست دیکھیں تو ہمارے لیے افسوس سے اپنے سروں کو ہلنے سے روکنا مشکل ہوجائے گا۔

ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر اکاﺅنٹ کے لیے مختلف اور مشکل پاس ورڈ کا انتخاب کریں۔

اس مرتبہ کی فہرست میں آسانی سے ہیکرز کی گرفت میں آجانے والے پاس ورڈز رکھنے والے افراد کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر پاس ورڈز کا انتخاب کرتے ہیں جس کی مثال آپ نیچے دیکھ ہی لیں گے۔

مکمل فہرست یہ رہی۔

123456

Password

12345678

qwerty

12345

123456789

letmein

1234567

football

iloveyou

admin

welcome

monkey

login

abc123

starwars

123123

dragon

passw0rd

maste

hello

freedom

whatever

qazwsx

trustno1

تبصرے (0) بند ہیں