اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور استعمال میں آنے والی میسجنگ ایپ کونسی ہے تو امکان اسی بات کا ہے کہ بیشتر کا جواب واٹس ایپ ہوگا۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں دیگر میسجنگ ایپس جیسے فینسی فیچرز تو نہیں مگر اس کی سادگی، رفتار اور اچھی کارکردگی نے اسے ہر ایک کے لیے پسندیدہ بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 10 بہترین ٹرکس

اور واٹس ایپ میں لوگ صرف ٹیکسٹ میسیجز ہی نہیں بھیجتے بلکہ آڈیو پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات وغیرہ بھی ارسال کرتے ہیں۔

صرف تصاویر کی بات کی جائے تو روزانہ ساڑھے چار ارب فوٹوز کو اس میں شیئر کیا جاتا ہے، جس کا انکشاف واٹس ایپ نے خود رواں سال جولائی میں کیا تھا۔

مگر یہ تو سب کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں بھیجی جانے والی تصاویر کا معیار یا کوالٹی پہلے جیسی نہیں رہتی، جس کی وجہ ڈیٹا یوز کم کرنا اور تصویر شیئر کرنے کی رفتار بڑھانا ہے۔

مگر رواں سال سے اب واٹس ایپ میں ایچ ڈی تصاویر کو بھیجنا ممکن ہوچکا ہے، بس آپ کو طریقہ کار آنا چاہئے۔

سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور کسی چیٹ میں جاکر پیپر کلپ آئیکون اور پھر ڈاکومیٹ پر کلک کریں۔

ڈاکو مینٹ آپشن پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے وہ تمام ڈاکومینٹ فائلز آجائیں گی جو اسمارٹ فون میں محفوظ ہوں گی اور ہائی کوالٹی تصاویر بھیجنے کے لیے آپ Browse other docs پر کلک کریں اور پھر اس لوکیشن میں جائیں جہاں تصویر موجود ہو۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

مطلوبہ فولڈر اوپن کرنے پر منتخب تصویر پر ٹیپ کرکے اوپن کریں اور پھر سینڈ پر کلک کریں، جبکہ اس طرح ایک سے زیادہ تصاویر کو بھی بھیجا جاسکتا ہے، بس ایک تصویر کو انگلی سے کچھ دیر دبا کر رکھیں اور اس کے بعد دیگر کو سلیکٹ کرلیں۔

ہائی کوالٹی تصاویر کا معیار خراب نہیں ہوگا تاہم اسے بھیجنے میں معمول سے کچھ زیادہ وقت ضرور لگ جائے گا۔

یہ تصاویر واٹس ایپ امیجز فولڈر کی بجائے واٹس ایپ ڈاکومینٹس فولڈر میں محفوظ ہوں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں