• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

فاٹا اصلاحات پر قائم کمیٹی کیبنٹ باڈی میں تبدیل

شائع December 27, 2017

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے فاٹا اصلاحات پر قائم کردہ قومی عمل درآمد کمیٹی کو کیبنٹ باڈی میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز فاٹا اصلاحات کے معاملے پر غور کیا اور بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں پہلے سے قائم کردہ کمیٹی کو کابینہ کی باڈی کی سطح پر تبدیل کرنا اس فیصلے کو تقویت فراہم کرے گا اور اس عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: فاٹا سے فرنٹیر کرائمز ریگولیشن کا خاتمہ صرف چند دنوں کی بات: وزیراعظم

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطح عمل درآمد کمیٹی میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز، خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پشاور کے کور کمانڈر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فاٹا سے فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کو ختم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور اسے جنگ زدہ قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ لانے کے لیے پہلا قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا اصلاحات بل: 76 تھانوں کے قیام کی تجویز

ذرائع نے کہا کہ ابھی تک فاٹا کے خیبرپختونخوا سے انضمام کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا اور یہ کابینہ تمام شراکت داروں کی مشاورت کے بعد کوئی قدم اٹھانے کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا کہ سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد پر عمل درآمد کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس میں صوبوں کے حقوق کا تحفظ اور اس کے کردار کو بڑھانے اور صوبوں کو بامعنیٰ شرکت فراہم کرنے کا کہا گیا۔


یہ خبر 27 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025