• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Rain 26.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Rain 26.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C

معروف شیف زبیدہ طارق انتقال کر گئیں

شائع اپ ڈیٹ

معروف شیف زبیدہ طارق علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زبیدہ آپا گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

زبیدہ طارق اپنے گھریلو ٹوٹکوں کی وجہ سے کافی مشہور تھیں اور انہیں ’زبیدہ آپا‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

انہوں نے ٹی وی پر کئی شوز کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی ترکیبات اور ٹوٹکوں سے متعلق کئی کتابیں بھی تحریر کیں۔

خاندانی ذرائع نے کہا کہ زبیدہ آپا کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا 9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026