انڈیا میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے دس ہلاکتیں

شائع July 8, 2013

فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

سکندرآباد: ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی شہر سکندرآباد میں دو منزلہ ہوٹل کی عمارت کے گرنے سے ہوٹل میں کام کرنے والے پانچ افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس اہلکار بی سوریندر  نے فرانسیسی خبررساں ادارے  اے ایف پی کو بتایا کہ   ہوٹل کی عمارت گرنے کا  واقعہ   صبح کے وقت  پیش آیا ، جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے ۔

انہوں  نے  کہا کہ  تقریباً  25  افراد اس ہوٹل  میں کام کررہے  تھے جو   ایک مصروف سڑک پر واقع ہے۔

حادثے میں زخمی  ہونے والوں میں سے  پانچ کی حالت  تشویشناک ہے، جن کو  ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم  مسلسل ملبے  کو  صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ ملبے  تلے  دبے  باقی  افراد کو  تلاش کیا جاسکے۔“

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ ابھی  واضح نہیں ہوسکا ہے کہ  کتنے  لوگ ملبے  میں دبے ہوں گے۔ ان کا  کہنا تھا  کہ ہوٹل کی یہ عمارت  کافی پرانی اور خراب حالت میں تھی۔

واضح رہے  کہ حالیہ مہینوں میں  انڈیا میں کئی  عمارتیں  گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن  میں رواں سال  اپریل میں ممبئی میں  گرنے والی  ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے، جس میں  74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ان حادثات سے بظاہر  ایسا لگتا ہے کہ انڈیا میں تعمیرِ نو  کے دوران  ناقص مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025