• KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C
  • KHI: Sunny 29.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.6°C

پاکستان کو تاریخ میں تیسری مرتبہ 5-0 سے کلین سوئپ

شائع January 20, 2018 اپ ڈیٹ January 24, 2018
ٹیل اینڈرز کی بہترین کاوش بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی— فوٹو: اے ایف پی
ٹیل اینڈرز کی بہترین کاوش بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی— فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا جس کے ساتھ ہی یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اس خفت کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

جمعے کو کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں بھی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے سبب پاکستان کو ایک اور شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور 15 رنز سے کامیابی کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ 5-0 سے کلین سوئپ کا کارنامہ انجام دے دیا۔

یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا موقع ہے کہ گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو 2010 میں اس وقت کی چیمپیئن آسٹریلیا اور 1988 میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025