عرشی خان باہو بلی ہیرو کی ہیروئن بنیں گی؟

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2018
عرشی خان نے تاحال کسی فلم میں کام نہیں کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
عرشی خان نے تاحال کسی فلم میں کام نہیں کیا—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارت کے متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی کانٹیسٹر اور اسکینڈل کوئین کے نام سے پہچانی جانے والی عرشی خان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد ہی بھارتی اداکار پربھاس کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں خبریں ہیں کہ ’بگ باس 11‘ میں ساتھی کانٹیسٹر سے لڑنے جھگڑنے کے باعث بھارت کے دیگر ریئلٹی شوز پروڈیوسرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی عرشی خان دیگر معروف ٹی وی ریئلٹی شوز میں بھی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ عرشی خان گزشتہ ہفتے 14 جنوری کو اختتام کو پہنچنے والے ’بگ باس 11‘ کا بھی حصہ تھیں، یہ شو سلمان خان کی میزبانی میں گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عرشی خان ’بگ باس 11‘ کے 19 کانٹیسٹرز میں سے ایک تھیں، تاہم وہ اس شو کے آخری راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسم پرپاک-بھارت پرچم بنانے پراداکارہ کو گرفتار کرنے کاحکم

’بگ باس 11‘ کے آخری راؤنڈ میں حنا خان، وکاس گپتا، شلپا شندے اور پنیش شرما پہنچے تھے، جب کہ شلپا شندے کو اس شو کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

’بگ باس 11‘ کے ختم ہونے کے ٹھیک 6 دن بعد عرشی خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ جلد ہی باہوبلی ہیرو پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

اپنی ٹوئیٹ میں انہوں نے سلمان خان سمیت دیگر افراد اور کلرز ٹی وی کو مینشن کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پربھاس کے ساتھ مرکزی کردار کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرلیے۔

عرشی خان نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

دوسری جانب ٹائمز ناؤ نے اپنی خبر میں بتایا کہ عرشی خان کی جانب سے ٹوئیٹ میں کیے جانے والے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق عرشی خان کے میڈیا مینیجر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

علاوہ ازیں پربھاس نے بھی تاحال عرشی خان کے دعوے سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ خبریں ہیں کہ عرشی خان جلد ہی ایک اور ریئلٹی ٹی وی شو میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق عرشی خان ایکشن ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے اگلے سیزن میں دکھائیں دیں گی۔

عرشی خان پہلے بھی بگ باس کا حصہ رہی ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
عرشی خان پہلے بھی بگ باس کا حصہ رہی ہیں—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

مزید پڑھیں: عرشی خان بگ باس کا حصہ

ذرائع کے مطابق عرشی خان خطروں کے کھلاڑی میں سوئمنگ کے خصوصی کرتب بھی دکھائیں گی۔

واضح رہے کہ عرشی خان پر بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کی مقامی عدالت میں ایک مقدمہ بھی چل رہا ہے، عدالت نے دسمبر 2017 میں پولیس کو حکم دیا تھا کہ بگ باس کے اسٹوڈیو میں گھس کر اداکارہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عرشی خان پر اپنے جسم پر پاکستان اور بھارت کے قومی پرچم بناکر لوگوں کے جذبات کو مجروح کرنے جیسے الزامات ہیں، اور ان کا یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے۔

دسمبر میں ان کے وکیل نے کہا تھا کہ اداکارہ نے اس کیس میں 15 جنوری 2018 تک اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ماضی میں عرشی خان پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کا دعویٰ بھی کرچکی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں