• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.5°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 24.5°C
  • ISB: Cloudy 18.7°C

بابراعوان کی سپریم کورٹ سے زینب قتل کیس میں آزادنہ تحقیقات کی اپیل

شائع January 25, 2018 اپ ڈیٹ January 25, 2018 04:11pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ زینب قتل کیس کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں کیونکہ اس کیس میں وفاقی وزیر اور پنجاب کی بااثر شخصیت کا نام سامنے آرہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ زینب کے قاتل کی پشت پناہی میں ایک بہت بڑا گینگ شامل ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر 8 مقدمات میں اسی آدمی کا ڈی این اے موجود تھا تو زینب کیس سے قبل اسے گرفتار کیوں نہیں کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران زینب کے والد کو بات کرنے سے کیوں روکا تھا۔

مزید پڑھیں: زینب قتل از خود نوٹس: سپریم کورٹ کا ملزم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کی حراست میں ملزم عمران کے قتل ہونے کے بھی خدشات ہیں تاکہ گینگ کے دیگر ملزمان تک نہ پہنچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ماورائے عدالت اور اجتماعی قتل کرنا شہباز شریف حکومت کا شیوہ ہے‘۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے پنجاب کے عوام کو نہیں بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

قبلِ ازیں الیکشن کمیشن میں الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رکنِ خیبرپختونخوا اسمبلی شاہ محمد خان کی رکنیت کے خاتمے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران شاہ محمد خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنے تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا زینب قتل کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ’اخباروں میں مخالفین کی جانب سے خبریں شائع ہوئیں کہ میرے موکل کو نااہل کردیا گیا ہے‘۔

بابر اعوان نے بتایا کہ شاہ محمد خان کی نااہلی پر ہائیکورٹ میں 12 فروری کو سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ کے ممبر ارشاد قیصر نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس شاہ محمد خان کی نااہلی کے خلاف کارروائی کا حکم امتناع ہے جب پر بابر اعوان نے کہا کہ حکم امتناع ایک مرتبہ جاری ہوتا ہے تاہم اگر کمیشن سماعت کرنا چاہتا ہے تو دو تاریخیں رکھ لیں۔

الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کے باعث نااہل کر دیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Anwer Jan 25, 2018 07:06pm
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بلاکر بہت اچھا کام کیا اب لاڈلے عمران اور بابر اعوان کو بھی بلائے 'صادق' اور 'امین' اور 'جھوٹے' اور 'لعین' کا پتہ چل جائے گا

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026