بولی وڈ سلطان سلمان خان جہاں ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں وہ آنے والے سال میں ریلیز ہونے والی فلموں کے ابتدائی انتظامات بھی مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

گزشتہ دنوں جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’لو راتری‘ میں اپنے بہنوئی آیوش شرما کے لیے نئی ہیروئن ورینہ حسین ڈھونڈنے کا کام مکمل کیا۔

وہیں ان کے حوالے سے گزشتہ دن ایک نئی خبر سامنے آئی۔

فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا نے اعلان کیا کہ وہ 2014 میں ریلیز کی گئی اپنی فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے جا رہے ہیں، جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ’کک 2‘ کو 2019 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

نڈیاڈ والا گرانڈ سن کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری بیان میں اگرچہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم فلم کے مرکزی اداکار اور ہدایت کار کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریس تھری کی پہلی جھلک

عام خیال کیا جارہا تھا کہ ’کک‘ کے سیکوئل میں بھی سلمان خان کے ساتھ ہاٹ گرل جیکولین فرنانڈس رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

کک 2014 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
کک 2014 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

تاہم اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ’کک 2‘ میں جیکولین فرنانڈس نہیں بلکہ کوئی اور اداکارہ کاسٹ کی جائے گی۔

بولی وڈ لائف نے اپنے ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی کہ ’کک 2‘ میں نہ صرف مرکزی اداکارہ کو تبدیل کیا جائے گا، بلکہ اس فلم کی کہانی اور کرداروں کو بھی پہلی فلم کے مقابلے تبدیل کردیا جائے گا۔

اگرچہ ’کک 2‘ چار سال قبل آنے والی فلم ’کک‘ کا سیکوئل ہے، تاہم اس فلم کی کہانی بھی مکمل طور پر تبدیل کی جائے گی۔

ان دنوں فلم کی ٹیم مرکزی اداکارہ کو شارٹ لسٹ کرنے میں مصروف ہے، جس کے لیے انہوں نے چند اداکاراؤں کو منتخب کر رکھا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی ’کک 2‘ کی ہیروئن سمیت دیگر کاسٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

—فوٹو: دکن کیرونیکل
—فوٹو: دکن کیرونیکل

تاہم دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ کی رانی پدمنی یعنی دپیکا پڈوکون نے ’کک 2‘ سے ہاٹ گرل جیکولین فرنانڈس کو آؤٹ کردیا، تاہم اس حوالے سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

بولی وڈ لائف نے ہی اپنی خبر میں بتایا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ’کک 2‘ میں سلمان خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور سلمان خان ایک ساتھ کام کریں گے؟

’کک 2‘ کی ٹیم نے دپیکا پڈوکون سے چند ماہ قبل فلم کے لیے رابطہ کیا تھا، تاہم اس حوالے سے تازہ کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنانڈس کو کاسٹ کیے جانے کے باعث اسے ’کک 2‘ میں کاسٹ نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ’ریس تھری‘ میں پہلی بار سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے، ریس کی پہلی 2 فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیے، جب کہ جیکولین فرنانڈس اس سے قبل بھی ریس سیریز کا حصہ بن چکی ہیں۔

سلمان خان جہاں ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، وہیں وہ ’کک 2‘ اور اپنی آنے والی میگا بجٹ و تاریخی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ شروع کرنے کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں