• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C

کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ نوجوان کرکٹر کی خودکشی

شائع February 20, 2018 اپ ڈیٹ February 21, 2018

کراچی کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر عامر حنیف کے نوجوان صاحبزادے محمد زریاب نے خود کشی کرلی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب کراچی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر محمد زریاب نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی۔

اس بارے میں مرحوم کرکٹر کے والد عامر حنیف نے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے محمد زریاب کو خودکشی پر مجبور کیا گیا کیونکہ وہ کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’ کراچی میں 25 سالہ نوجوان کی خودکشی'

عامر حنیف نے اپیل کی کہ کوچز کے رویے سے دلبرادشتہ ہوکر میرا بیٹا چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کوچز کے حوالے سے کوئی معاملہ تھا جس کے باعث محمد زریاب دباؤ میں تھا اور اسے زائد العمر کہ کر منتخب نہیں کیا جارہا تھا۔

ان کا کہنا تھا محمد زریاب کو لگ رہا تھا کہ کوچز کی جانب سے میرٹ پر انتخاب نہیں کیا جارہا، جس کے باعث وہ یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا۔

واضح رہے کہ محمد زریاب فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور وہ کراچی کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کے علاوہ کچھ عرصے قبل ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

محمد زریاب 11 دو روزہ میچ، 8 تین روزہ میچ اور 2 ایک روزہ میچ کھیل چکا تھا، جس میں اس کا ریکارڈ کافی اچھا تھا۔

نوجوان کرکٹر نے 3 روزہ میچز کی 11 اننگز میں 297 رنز اسکور کیے جبکہ 2 روزہ میچز کی 17 اننگز میں 483 رنز بنائے اس کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچز کی 2 اننگز میں 22 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون دوست کوزخمی کرنے کےبعد نوجوان کی خودکشی

دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گزشتہ روز ماڈل کالونی سے گھر سے ملی لاش کی شناخت محمد زریاب کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ محمد زریاب سابق انٹرنیشل کرکٹر عامر حنیف کا بیٹا ہے اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی لیکن ابھی تک اس حوالے سے محمد زریاب کے اہل خانہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں محمد زریاب کے والد کے الزامات پر سیکریٹری کرکٹ ایسوسی ایشن زون 4 نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں، زائد العمر کا معاملہ حل ہوچکا تھا اور اس کے بعد بھی زریاب نے میچز کھیلے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025