اقوام متحدہ کی خوش رہنے والے ملکوں کی درجہ بندی رپورٹ 2018 کے مطابق پاکستان اپنے پڑوسی ممالک میں خوش ترین ملک قرار دیا گیا۔

چھٹی عالمی خوش رہنے والے ملکوں کی رپورٹ میں اسلام آباد کو بھارت کے مقابلے میں 58 پوائنٹس زیادہ ملے ہیں۔

دیگر ممالک میں پاکستان چین سے 11 پوائنٹس، ایران سے 31 پوائنٹس اور افغانستان سے 70 پوائنٹس آگے ہے۔

اقوام متحدہ کی سالانہ سروے رپورٹ میں پاکستان کو 156 ممالک میں 75 واں درجہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وہ 6 ممالک جہاں پاکستانیوں کا داخلہ ویزے کے بغیر ممکن

واضح رہے کہ اس رینکنگ میں انفرادی کمائی، لمبی زندگی کی امید، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن کو جانچا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا جبکہ برگنڈی کو آخری درجہ دیا گیا۔

فہرست میں بنگلہ دیش کو 115، سری لنکا 116، چین 86، ایران 106، بھارت 133، افغانستان 145 پوائنٹس دیے گئے۔

رپورٹ میں ناروے، ڈینمارک اور آئس لینڈ کو بالترتیب دوسرا، تیسرا اور چوتھا درجہ دیا گیا۔

مہاجرین کی خوشی

2018 میں شائع ہونے والی رپورٹ میں مہاجرین کا معاملے بھی شامل کیا گیا جس میں 117 ممالک کو مہاجرین کی خوشی کے حوالے سے جانچا گیا۔

رپورٹ کے شریک ایڈیٹر اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے جون ہیلی ویل کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں سب سے اہم انکشاف مہاجرین اور مقامی افراد میں خوشی کی مستقل مزاجی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر رینکنگ میں 10 خوش ترین ممالک نے مہاجرین کی خوشی میں بھی سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔

تبصرے (0) بند ہیں