انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی افواہیں

—فوٹو: انجلینا جولی فیس بک
—فوٹو: انجلینا جولی فیس بک

معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس کے پہلے مہینے جنوری میں بھی ان کی چوتھی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ایسی خبروں کی تردید کردی تھی۔

خبریں تھیں کہ اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔ اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔

اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی نے نیا ساتھی تلاش کرلیا؟

خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے ’ای انٹرٹینمنٹ‘ نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلیا جولی چوتھی بار شادی کریں گی۔

تاہم اس خبر میں بتایا گیا کہ انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی کی تیسری شادی بھی ناکام

خبر کے مطابق اداکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا، کیوں کہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

ای انٹرٹینمنٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے ’گوسپ کاپ‘ نے انجلینا جولی کی چوتھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔

خیال رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔

انہوں نے 14 برس کی چھوٹی عمر سے ہی محبتیں کرنا شروع کی تھیں۔

انجلینا جولی نے پہلی شادی 1996 میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز و اداکار جونی لی ملر سے کی تھی، جو محض 4 سال ہی چل سکی اور دونوں میں 2000 میں طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: انجلینا جولی اور اداکار کا رشتہ کیسا؟
انجلینا جولی اور گیرٹ ہیڈلنڈ کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا—فوٹو: گوسپ کان
انجلینا جولی اور گیرٹ ہیڈلنڈ کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا—فوٹو: گوسپ کان

انجلینا جولی نے دوسری شادی فلم ساز، موسیقار و اداکار بلی باب تھورنٹن سے 2000 میں شادی کی، جو پہلی شادی سے بھی کم عرصہ یعنی 3 سال چلی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی۔

انجلینا جولی نے تیسری شادی 2014 میں اداکار براڈ پٹ سے کی، جو تین سال تک چلنے کے بعد 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اگرچہ انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے باقاعدہ شادی 2014 میں کیں، تاہم ان کے درمیان تعلقات 2005 میں ہی استوار ہوئے تھے۔

اب اداکارہ چوتھی شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں اور ذرائع کے مطابق انجلینا جولی اب آخری بار شادی کریں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں