اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 141 پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی اور خدمات پر ’پاکستان سول ایوارڈ‘ دینے کا اعلان کردیا۔

ان تمام افراد کو یہ ایوارڈ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایک منعقدہ تقریب میں دیئے جائیں گے۔

جن افراد کو یہ ایوارڈ دیئے جائیں گے ان کے ناموں کا اعلان کی جاچکا ہے۔

نشان پاکستان

کیوبا کے سابق صدر انجہانی ڈاکٹر فیڈل کاسترو کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، واضح رہے کہ وہ 1976 سے 2008 تک کیوبا کے صدر رہے تھے، 2005 کے زلزلے میں کیوبا نے طب کے میدان میں پاکستان کی بھر پور مدد کی تھی۔

نشان امتیاز

عوامی خدمات پر مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

ہلال امتیاز

یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پنجاب سے الیکٹرونکس انجینئرنگ کے محمد انور حبیب، پنجاب سے جوہری انجینئرنگ کے اسلم حیات، پنجاب سے ہی کمیکمل انجینئرنگ کے طارق محمود، سندھ سے میٹالرجی کے ڈاکٹر انجم توقیر، پبلک سروس کاروبار کے حسین داؤد، پبلک سروس صنعت کے میاں محمد عبداللہ اور محمد علی ٹبہ شامل ہیں۔

ستارہ پاکستان

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پر جاپان کے کیمی ہیدی اندو، بوسنیا کے حارث سلائڈچ، کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان اور صادق خان کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ

ستارہ شجاعت

جن افراد کو ان کی بہادری اور شجاعت پر ایوارڈ دیا جائے گا ان میں سندھ سے مرحوم عبدالغنی، گلگت بلتستان سے سیف الرحمٰن شہید، پنجاب سے کپٹن (ر) سید احمد مبین زیدی، پنجاب سے زاہد محمود گوندل شہید، محمد اشرف نور شہید، حمید شکیل شبیر شہید، مولانا حسن جان شہید اور ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی شہید شامل ہیں۔

ستارہ امتیاز

اس کے علاوہ جن افراد کو ان کی خدمات پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا ان میں خیبرپختوںخوا میں بائیو ٹینکالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، امریکا سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضیاء چشتی، امریکا سے آئی ٹی کے اشعر عزیز، سندھ سے کیمسٹری کے سید ضیاء حسنین شاہ، پنجاب سے فیزکس کے ڈاکٹر محمد زاہد، سندھ سے نیوکلیئر انجینئرنگ کے وقار مرتضیٰ بٹ، اسلام آباد سے نیوکلیئر پاور انجینئرنگ کے سید یوسف رضا، اسلام آباد سے الیکٹرونکس آلات اور کنٹرول میں محمد خالد اکبر، پنجاب سے میکینکل میں رانا عبدالقیوم، ایرواسپیس انجینئرنگ میں پنجاب سے ایاز عزیز شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سندھ سے قوالی میں مرحوم امجد فرید صابری، لٹریچر میں امینہ سید، محمد حنیف، محسن حمید، کرکٹر میں مصباح الحق، یونس خان، سرفراز احمد اور شاہد آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والے برطانیہ کے کمانڈر مخدوم علی چشتی، سندھ سے سابق سفیر مرحوم جمشید جی خارس، مذہبی اسکالر جنید جمشید، عوامی سیکٹر میں مرحوم جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پنجاب کی سینیٹرز عائشہ رضا، سارہ افضل تارڑ اور زاہد بشیر شامل ہیں۔

صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی

یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں خیبرپختونخوا سے بائیو ٹیکنالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، کمپیوٹر سے پروفیسر ڈاکٹر آصف اللہ خان، آرکائیولوجی سے ڈاکٹر عبدالصمد، پنجاب سے کمپیوٹر کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر سرمد حسین، سندھ سے شعبہ طب میں کیپٹن (ر) ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی، اسلام آباد سے ڈاکٹر محمد فہیم، خیبرپختونخوا سے میکینکل کے بشیر احمد خان، پنجاب سے محمد کلیم انور، محمد اسلم چغتائی، پنجاب سے میٹالرجی میں ڈاکٹر محمد سرور، سندھ سے میکینکل میں ڈاکٹر محمد عامر خان، پنجاب سے میکینکل اور مٹیریل انجینئرنگ میں ڈاکٹر حامد زیغم، پنجاب سے الیکٹرو میکینکل مینٹیننس کے محمد الیاس، الیکٹرونکس کے سہیل اختر، الیکٹرکل انجینئرنگ اور پروڈکشن کوالٹی کنٹرول کے لفٹیننٹ کرنل (ر) کلیم اختر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان : ’23مارچ تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن‘

ان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا سے الیکٹرکل اور الیکٹرونکس کے شہزاد احمد، سندھ سے موسیقی میں تاج ملتانی، بلقیس خانم، پنجاب سے موسیقی میں مرحوم اے نیئر، موسیقی کی تشکیل میں مرحوم ماسٹر غلام حیدر، سندھ سے شفیع محمد، پنجاب سے رقص میں زرین سلیمان پننا، ایکٹنگ اسٹیج ڈرامہ اور تھیٹر میں پنجاب سے امان اللہ، ایکٹنگ ڈرامہ اور ریڈیو میں بلوچستان سے مریم خاتون دردانہ بلوچ، پنجاب سے مصوری میں قدسیہ عظمت نثار، کیلیگرافی میں اصغر علی، وژول آرٹس میں احمد خان، گائکی اور ایکٹنگ میں خالد انعم، ایکٹنگ میں نگہت بٹ، کلاسکل رقص میں نگہت چوہدری، ڈرامہ ایکٹنگ میں قیصر نظامانی، فلم ایکٹنگ میں اسلم پرویز، آرٹس میں نگہت اقبال، شاعری میں سید مرتضٰی شاہ (داداہی)، حارث خلیق، لٹریچر میں پرفیسر عثمان علی، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، فاروق سرور، ڈاکٹر اختر جعفری، شکیل عادل زادہ، استاد بخاری شامل ہیں۔

شعبہ صحافت کی بات کی جائے تو اس میں حنیف خالد، حفیظ امین، طاہر خلیل، نواز رضا، کراٹے میں خالد نور، تائیکوانڈو میں ناجیہ رسول، پاکستان کے لیے خدمات پر بریگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی اور مرحوم رفعت ریحانہ شامل ہیں۔

ستارہ قائد اعظم

پاکستان کے لیے خدمات پر برسلز سے افضل خان کو ستارہ قائد اعظم ایوارڈ دیا جائے گا۔

ستارہ خدمت

سری لنکا کے ڈاکٹر اے جے اے لاکومر فرنینڈو کو پاکستان کے لیے خدمات پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تمغہ شجاعت

صدر مملکت کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مرحوم حاجی ابوبکر، عبدالرحمٰن، مستقیم شہید، محمد امین خان شہید، محمد عصمت علی شہید، ندیم تنویر شہید، محمد اسلم شہید، عرفان محمود شہید، کرنل (ر) صفدر حسین، سید پیر محمد شاہ، محمد عرفان شہید، حامد توقیر شہید، محمد ارشد شہید، محمد عظیم فریدی شہید، مقبول رحمٰن شہید، ملک گل اکبر خان شہید، ملک گل حسن علی خان شہید، ملک حاجی محمد امین، اختر منیر شہید، محبوب خان، تاج اسلم شہید اور نائیک جبین خان شہید شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز

اس کے علاوہ جو افراد تمغہ امتیاز حاصل کریں گے ان میں شعبہ فیزکس میں ظہیر احمد ملک، شعبہ طب میں ڈاکٹر سیمی جمالی، پروفیسر شمیم خان، میکینل ٹیکنالوجی مستقیم الٰہی مرزا، کیمیکل انجینئرنگ میں محمد انجم، انجینئرنگ میں ڈاکٹر محمد رسحیق اللہ بیگ مرزا، ایرواسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹر نجمس ثاقب، الیکٹرونک انجیئرنگ میں شفقت عزیز، کمپیوٹر انجینئرنگ میں فیصل سعود، الیکٹرونکس انجینئرنگ میں محمد عمران، کیمیکل انجینئرنگ میں سید ظفر حسین کاظمی، نیوکلیئر انجینئرنگ میں گلزار حسین زاہد، طارق محمود ملک، کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی شامل ہیں۔

ان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے والے ترکی کے ڈاکٹر اویا اکگونک مغیزالدین، پنجاب سے مرحوم اسامہ احمد وڑائچ، ماحولیات کے شعبے سے ابان مارکر کبراجی، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود، ڈاکٹر ندیم جان، ڈاکٹر نزہت فاروقی اور مسعود الملک شامل ہیں۔


یہ خبر 16 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں