جاوید آفریدی کا اہلیان لاہور، سیکیورٹی اداروں اور بورڈ کو خراج تحسین

22 مارچ 2018
پشاور زلمی کی ٹیم کا اپنے کپتان ڈیرن سیمی اور مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ گروپ فوٹو
پشاور زلمی کی ٹیم کا اپنے کپتان ڈیرن سیمی اور مالک جاوید آفریدی کے ہمراہ گروپ فوٹو

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے لاہور میں پلے آف میچز کے کامیاب انعقاد پر اہلیان لاہور، شائقین کرکٹ اور تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شائقین کرکٹ نے جس انداذ میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے ایک بار پھر جوش و خروش سے دونوں پلے آف کو کامیاب بنایا جس سے پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں اجاگر ہوا۔

پشاور زلمی کے مالک نے کہا کہ میچز کی سیکیورٹی اور شاندار انتظامات پر حکومت پنجاب، پاک فوج، پولیس اور رینجرز سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھی سیلوٹ کرتے ہیں جنہوں نے شاندار انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

گراؤنڈ گیلا ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر کی مدد سے میدان کو سکھایا گیا۔
گراؤنڈ گیلا ہونے کے سبب ہیلی کاپٹر کی مدد سے میدان کو سکھایا گیا۔

اس موقع پر بھی انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پی یس بی نے بھی میچز کے لیے بھرپور محنت کی اور خصوصاً جس طرح ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سکھاکر میچ کے انعقاد کو یقینی کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہے اور کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیے پوری طرح تیار اور بہترین میچ کے لیے پرعزم ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں