102 ناٹ آؤٹ: والد کا بیٹے کو اولڈ ہاؤس بھیجنے کا انوکھا فیصلہ

فلم 4 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔
فلم 4 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی —۔

بولی وڈ کے دو نہایت کامیاب اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کئی سالوں بعد بہت جلد ایک ساتھ فلمی اسکرین پر اپنی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کے ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، جس کا پہلا ٹریلر آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ 102 سالہ بوڑھے والد اور 75 سالہ بیٹے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’102 ناٹ آؤٹ‘: 75 سالہ بیٹا، 102 سالہ باپ

ویسے تو ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا بہت زیادہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا، البتہ اسے دیکھ کر یہ بات تو واضح ہورہی ہے کہ فلم کی کہانی دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی مزاحیہ بھی ہوگی۔

فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ امیتابھ بچن اس دنیا میں سب سے طویل عرصہ گزارنے والے شخص بننا چاہتے ہیں، وہ خاصے فٹ اور ایکٹو بھی ہیں۔

وہ اپنے بیزار بیٹے (رشی کپور) کی اہلیہ کو ان کی جانب سے رومانوی خط (لو لیٹر) لکھنے کا فیصلہ بھی کرتے ہیں، کیوں کہ ان کا ایسا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 102 ناٹ آؤٹ: والد سے بھی بوڑھے بیٹے کی نادانیاں

وہ شاید اس دنیا کے پہلے والد بھی بننا چاہتے ہیں جو اپنے بیٹے کو خود اولڈ ہاؤس بھیجنے کا فیصلہ کریں گے۔

اومیش شکلا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 4 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اس فلم کا دلچسپ ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین کی خوب داد وصول ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ دونوں معروف اداکار ’امر اکبر اینتھونی‘، ’کبھی کبھی‘، ’نصیب‘ اور ’قلی‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ 26 سالوں بعد فلمی اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں