افغانستان: بم دھماکے میں 17 شہری ہلاک

کابل: مغربی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 12 خواتین اور چار بچوں سمیت کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبہ ہیرات کی پولیس کے ترجمان عبدالرؤف احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ بدقسمتی سے اس دھماکے کے نتیجے میں 12 خواتین، چار بچے اور ایک شخص ہلاک اور پانچ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ہیرات کے ضلع اوبے کے پولیس چیف شیر آغا نے بتایا کہ تین پہیوں والی ایک گاڑی طالبان کی جانب سے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
دوسری جانب افغانستان میں ایک بار پھر اندرونی حملے میں ایک غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گیا جہاں ایک افغان فوجی نے سلواکین فوجی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
ایک سینئر افغان افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ قندھار ایئر فیلڈ کے باہر پیش آیا جو ملک کے بڑے فوجی اڈوں میں سے ایک ہے۔
مغربی حکام نے ہلاک ہونے والی شہریت سلواکین ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں