سنوڈن کو وینزویلا کی جانب سے پناہ کی پیشکش

شائع July 9, 2013

ماسکو میں وینیزویلا سفارتخانے کا ایک منظر۔ فائل تصویر
ماسکو میں وینیزویلا سفارتخانے کا ایک منظر۔ فائل تصویر

ماسکو: امریکی انٹیلی جنس کے راز فاش کرنےوالے ایڈورڈ سنوڈن کو وینیزویلا کی جانب سے سیاسی پناہ کی پیشکش ہوئی ہے۔ وہ دو ہفتے سے زائد عرصے تک سنوڈن ماسکو ایئرپورٹ پر تھے ۔ اس بات کا انکشاف ایک روسی قانون ساز نے ٹویٹر پر کیا ہے۔

' توقع کے عین مطابق، سنوڈن نے ( ویینزویلا کے صدر نکولس) میڈیورو کی جانب سے سیاسی پناہ کی پیشکش قبول کرلی ہے،' یہ پوسٹ ایلکسائی پشکوف نے ٹویٹ کی ہے جو روس کے ایوانِ زیریں میں انٹرنیشنل کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

' بظاہر یہ آپشن سنوڈن کے لئے ذیادہ قابلِ بھروسہ لگتا ہے،' یہ پیغام نصف گھنٹے تک ٹویٹر پر رہا لیکن بعد میں اسے ہٹادیا گیا۔

روسی صدر کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جواب دیا کہ تمام سوال پشکوف سے ہی کئے جائیں۔

' تمام سوال ان سے کئے جائیں،' دمتری پیسکوف نے کہا۔

اپنی اصل پوسٹ ہٹانے کے بعد پشکوف نے ایک الگ پیغام میں کہا کہ کہ اس نے ویسٹی 24 نامی سرکاری  ٹی وی چینل پر  سنوڈن کے بارے میں تازہ ترین انکشاف کے متعلق پڑھا ہے۔

بعد میں اس نے اپنے اصل جملے کی ترتیب تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹی 24 کی رپورٹ کے مطابق سنوڈن نے وینیزویلا میں پناہ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

چینل کی ویب سائٹ پر جاری ایک نیوز رپورٹ میں کہا گیا،' آخرکار وینیزویلا کو سابق سی آئی اے ایجنٹ کی جانب سے حتمی جواب موصول ہوگیا۔'

چینل میں کہا گیا ہے کہ لاطینی امریکہ کے صدر نکولس موڈیورو کو ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے پناہ کی آفیشل درخواست موصول ہوگئی ہے۔

پیر کے روز موڈیورو نے سنوڈن سے کہا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کب کاراکس کا سفر کرنا چاہیں گے۔

موڈیورو نے کراکس میں رپورٹرز کو بتایا کہ ہمیں پناہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ اگر وہ واقعی آنا چاہتے ہیں تو اس کا فیصلہ انہیں ( سنوڈن) کر کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسے ' مجموعی انسانی سیاسی پناہ ' کا نام دیا۔

واضح رہے کہ ماسکو اور کراکس کے درمیان براہِ راست پروازوں کی سہولت موجود نہیں اور انہیں ٹرانزٹ فلائٹ لینی پڑے گی۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ ہوانا ( کیوبا) جاکر وہاں سے وینیزویلا کا راستہ لیا جائے۔

سنوڈن پر امریکہ کے کئی ایک خفیہ راز منکشف کرنے کا الزام ہے اور اس کے بعد وہ امریکہ سے فرار ہوکر روسی ایئرپورٹ میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ ان کی سیاسی پناہ کی درخواست امریکہ اور فرانس سمیت کئی ممالک نے ان کی پناہ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025