پاکستان میں آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں اور ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ دکھانے کی تیاریاں کرلیں۔

تحریک انصاف، لاہور کے اقبال پارک میں مینار پاکستان کے احاطے میں جلسہ کرے گی جس کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’شہری اپنے گھروں سے نکلیں کیونکہ منٹوپارک ان کا منتظر ہے‘۔

مینار پاکستان کے احاطے میں ہونے والے اس جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ہارس ٹریڈنگ کی موجد پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کی گنجائش نہیں‘

اقبال پارک میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لیے 120 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا جبکہ جلسے میں شرکت کرنے والوں کے لیے ہزاروں کرسیاں بھی لگائی گئیں ہیں، اس کے علاوہ ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹرز بھی جلسہ گاہ میں لگا دیا گیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے جلسے سے چند گھنٹے پہلے جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملکی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مینارِ پاکستان پر آج تاریخ رقم ہوگی، اور یہ میری سیاسی زندگی کا اہم ترین خطاب ہوگا، قوم گھروں سے نکلے منٹوپارک ان کا منتظر ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی جمہوریت

اس موقع پر کارکنان کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچنے والے رکن پنجاب اسمبلی فضل الٰہی نے بتایا کہ تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر ہی دم لے گی۔

لاہور میں شدید گرمی کی وجہ سے جلسے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کا منتظم ڈی جی بہیوش ہوگیا تھا، تاہم انہیں طبی امداد دے دی گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی

ادھر کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 44 سال بعد لیاقت آباد میں ٹنکی گراؤنڈ میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جہاں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب کریں گے۔

پی پی پی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، جہاں قائدین کے لیے طویل اسٹیج تیار کیا گیا اور جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں لگائیں گئیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی کے عوام کو بلاول بھٹو زرداری سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سازشیں کرنے کا الزام عائد کیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سینٹرل کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے کوئی دکان بند نہیں کرائی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)

پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرنے کے لیے مردان میں محبِ بابا کانفرنس کی تیاری مکمل کرلی۔

جے یو آئی (ف) کے اس کانفرنس کے پنڈال میں کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جس سے مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین شرکاء سے خطاب بھی کریں۔

یہاں پر بھی سیکیوٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مردان اور صوبہ بھر سے کارکنان کی بری تعداد کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے جلسہ گاہ پہنچ رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں