• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C

اکشے، بھومی اور سونم بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے

شائع April 30, 2018 اپ ڈیٹ May 5, 2018
—فائل فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/ شی دی پیپل
—فائل فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام/ شی دی پیپل

بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار، اداکارہ بھومی پڈنیکر اور سونم کپور نے بہترین اداکار کا ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ہر سال 29 اپریل کو ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ بھارت کی ٹی وی انڈسٹری و تکنیکی خدمات دینے والے افراد کو بھی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

’دادا صاحب پھالکے‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے ’نیشنل ایوارڈ‘ کے ساتھ بھی ایک خصوصی ایوارڈ دیا جاتا ہے، جو ہر سال 3 مئی کو دیا جاتا ہے۔

یہ ایوارڈ بھارت کے معروف فلم ساز، لکھاری اور بھارت کی سینما انڈسٹری کے بانی کہلائے جانے والے دھندیراج کویند پھالکے جسے عام طور پر دادا صاحب پھالکے کہا جاتا ہے، اس کے شان میں دیا جاتا ہے۔

دادا صاحب پھالکے 1870 کو پیدا ہوئے اور 1944 میں چل بسے، انہوں نے اپنی زندگی میں 100 کے قریب فلمیں بنائیں، جن میں سے متعدد فلمیں مختصر تھیں۔

دادا صاحب پھالکے فاؤنڈیشن بھارت سرکار کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ تقریب منعقد کرتی ہے۔

رواں برس ممبئی کے چترکوٹ گراؤنڈ میں ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی، جس میں فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ایوارڈ جیتنے والوں کے نام

بیسٹ ایکٹر: اکشے کمار (پیڈمین)

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

بہترین ایکٹریس: بھومی پڈنیکر (ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا)

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

بہترین لیڈ ایکٹریس: سونم کپور (پیڈ مین)

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

بیسٹ ورسٹائل اداکارہ: منیشا کوئرالہ

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ: راکیش روشن

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

سروسوتی لائف ٹائم ایوارڈ: فریدہ جلال

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

بیسٹ ایکٹر ان کریکٹر رول: راجیش شرما

بیسٹ ٹی وی اینکر: ادیتیا نارائن جھا

بیسٹ انٹرٹینر ٹی وی: منیش پال

بیسٹ پلے سنگر (جیوری) بھومی تریوادی

بیسٹ اسٹیج اینکر: سدھارتھ کنان

کوئین آف اسٹیج: کائنات ارورا

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

بیسٹ پروڈیوسر (شارٹ فلم): سندیپ مرواہ

موسٹ انٹرٹیننگ فلم: سونو کی ٹیٹو کی سویٹی

بیسٹ پلے بیک سنگر: نیتی موہن

دیگر 22 افراد کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک
—فوٹو: دادا صاحب پھالکے فیس بک

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025