سری دیوی کا پہلا اور آخری نیشنل ایوارڈ ان کے خاندان کو دیدیا گیا
رواں برس فروری میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے سے چل بسنی والی بولی وڈ کی پہلی سپر اسٹار کہلائی جانے والی اداکارہ سری دیوی کو ان کے مرنے کے بعد پہلے اور آخری نیشنل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
خیال رہے کہ نیشنل ایوارڈ حکومت ہندوستان کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے، یہ پہلا اور آخری موقع تھا کہ 54 سالہ سری دیوی کو ان کے مرنے کے بعد ایوارڈ دیا گیا۔
سری دیوی نے فلم انڈسٹری کو 50 سال دیے اور 300 فلموں میں کام کیا، لیکن انہیں ان کی زندگی میں کبھی بھی نیشنل ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا۔
ان کے مرنے کے 2 ماہ بعد نیشنل ایوارڈ دینے والی کمیٹی نے سری دیوی کو ان کی گزشتہ برس آنے والی فلم ’دی موم‘ میں ان کی اداکاری کو سراہتی ہوئے انہیں ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔
سری دیوی 24 فروری کو دبئی کے نجی ہوٹل میں نہانے کے دوران باٹھ ٹب میں ڈوبنے سے ہلاک ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کو مرنے کے بعد پہلا نیشنل ایوارڈ دینے کا اعلان
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سری دیوی نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئیں اور ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق نیشنل ایوارڈ کی تقریب 3 مئی کو نئی دہلی میں ہوئی، جہاں بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے ان کے اہل خانہ کو ان کا پہلا اور آخری نیشنل ایوارڈ دیا۔
اسی طرح آنجھانی اداکار ونود کھنہ کو بھی پہلا اور آخری ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ بعد از مرگ دیا گیا۔

سری دیوی کو ملنے والا ایوارڈ ان کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور، ان کی بیٹیوں، جھانوی اور خوشی کپور نے وصول کیا۔ ونود کھنہ کو دیا گیا ایوارڈ ان کے بیٹے اداکار اکشے کھنہ نے وصول کیا۔
مزید پڑھیں: مرنے کے بعد سری دیوی کو ایوارڈ دینے پر ان کا خاندان بول پڑا
اسی طرح ایوارڈ تقریب میں بہترین اداکار کا ایوارڈ بنگالی فلمز کے ہیرو ردھی سین کو دیا گیا۔

بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ ’نیوٹن‘ لے اڑی، جب کہ بہترین ایکشن ڈائریکٹر کا ایوارڈ ’باہو بلی 2‘ کے حصے میں آیا۔
نیشنل ایوارڈ تقریب میں مجموعی طور پر 72 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈ دیے گئے، جن میں سے 13 ایوارڈ ریجنل زبان کی فلموں کو بھی دیے گئے۔
نیشنل ایوارڈ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں جھانوی کپور نے اپنی والدہ سری دیوی کی ہی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی، جو معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کی تھی۔












لائیو ٹی وی