چین: پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد افراد ہلاک
بیجنگ: چین میں بدھ کو پہاڑی تودے تلے دب کر تیس سے چالیس افراد ہلاک ہوگئے۔
اس کی اطلاع چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی زینہوا کے حکام کے حوالے سے دی ہے۔
بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق، ژونگ زنگ میں جو کہ جنوب مغربی صوبہ سچوان میں واقع ہے پہاڑی تودہ بارش کی وجہ سے لڑھک گیا۔ ذرائع کے مطابق امدادی کارکن جائے حادثہ پر ہنچ گئے ہیں۔
چین کا بیشتر حصہ حالیہ ایام میں شدید بارشوں کی زد میں آیا ہوا ہے۔
ملک کے جنوب مغرب کے پہاڑی علاقوں میں پہاڑی تودے گرنے اور زلزلے آنے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
اپریل میں تبت کے دارالخلافہ لہالہ میں اپریل میں ایک پہاڑی تودہ گرنے کے واقعہ میں تراسی کان کن زندہ ملبے تلے دب گئے تھے۔ یہ پہاڑی تودہ ان کے کیمپ پر آگرہ تھا۔
خیال رہے کہ جنوری میں یونان صوبہ میں ایک پہاڑی تودے تلے دب کر چھیاسی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔