’سات دن محبت ان‘ کے ٹریلر کی دھوم

فلم رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوگی —۔
فلم رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوگی —۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کے پہلے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی شائقین اس کی ریلیز کا انتظار بھی بےصبری سے کرنے لگ گئے ہیں۔

فلم ’سات دن محبت ان‘ میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ یہ 2018 کی پہلی کامیڈی فلم کے طور پر بھی سامنے آنے والی ہے۔

اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فلم کے مرکزی کردار آپس میں کیسے ملتے ہیں یا ان کا آپس میں تعلق کیسے قائم ہوتا ہے۔

پہلے ٹیزر کے بعد یہ اندازے بھی غلط ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ فلم میں جاوید شیخ منفی کردار میں نظرآئیں گے، کیوں کہ فلم کے گزشتہ ماہ 17 اپریل کو جاری کیے گئے ٹیزر میں بظاہر انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔

ٹریلر میں جاوید شیخ کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے بجائے انہیں جن اور بھوت کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بظاہر فلم کے مرکزی ہیرو یعنی شہریار منور کو مشوروں سے بے وقوف بناتے یا پھر زیرو سے ہیرو بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت ان‘ یہ تو ٹریلر ہے، فلم ابھی باقی ہے دوست

فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر شائقین نے اس کی تعریفیں شروع کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر نے ماضی کی محبت کا تازہ کردیا۔

جبکہ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اور شہرہار منور فلم میں جادو کرتے نظر آئیں گے۔

انہوں نے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد اسے بہترین قرار دیا۔

ان کا ماننا تھا کہ فلم کا ٹریلر چونکا دینے والا ہے۔

جبکہ ان کے لیے عید کا انتظار کرنا بےحد مشکل ہوچکا ہے۔

انہوں نے سات دن محبت ان کے ٹریلر کو امید سے بھی زیادہ متاثر کن پایا۔

خیال رہے کہ فلم میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

رومانٹک کامیڈی فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دی ہیں، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ماہرہ کو سردی میں محبت اور شہریار کا فالودے سے فولاد بننا‘

فلم ایک نوجوان لڑکے یعنی ٹیپو کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے۔

رومانٹک کامیڈی فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں