• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

چکوال میں غیرت کے نام پر دو شادی شدہ خواتین قتل

شائع June 5, 2018

چکوال: پنجاب کے نواحی گاؤں ’چتال‘ میں تھانہ صدر کی حدود میں 2 شادی شدہ خواتین کو غیرت کے نام پر گولی مار کے قتل کردیا گیا۔

قتل ہونے والی خواتین میں سے ایک 6 سے 7 ماہ کی حاملہ تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسما رمضان اور انکی نند فاخرہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھیں جب اسما کے بھائی نے زبردستی گھر میں گھس کران دونوں پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، ملزم گرفتار

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اسما کا خاوند سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے جبکہ فاخرہ بی بی کا شوہر جہلم میں موجود ہے، تاہم وہ ایک ماہ سے اسما کے ساتھ مقیم تھی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ دونوں خواتین کے غیراخلاقی تعلقات ہیں،اس ضمن میں دفعہ 311 اور 302 کے تحت دہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: چکوال: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل

واضح رہے کہ گزشتہ 17 دنوں کے دوران چکوال میں غیرت کے نام پر قتل کا یہ چوتھا واقعہ ہے، مذکورہ واقعے میں پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔


یہ خبر ڈان اخبار 5 جون 2018 کو شائع ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

حُرعباس نقوی Jun 05, 2018 05:45pm
سترہ دنوں میں قتل کے چار واقعات وہ بھی ایک ہی شہر میں...! اگر کسی ایک مجرم کو بھی نوازشریف (پانامہ) کی طرح روزانہ کی بنیاد پر عدالتی کاروائ ہو کر سرعام سزا ہوجائے تو آئندہ کسی کی جرات نہ ہو. لیکن پاکستان میں انسانی جان اور خون کی کوئ قیمت نہیں انصاف بکتا ہے.

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025