• KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.4°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.4°C
  • ISB: Cloudy 12.4°C

فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ مردہ حالت میں پائی گئیں

شائع June 6, 2018
55 سالہ فیشن ڈیزائنر اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن کے باعث دنیا بھر میں مشہور تھیں —فوٹو/ اے پی
55 سالہ فیشن ڈیزائنر اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن کے باعث دنیا بھر میں مشہور تھیں —فوٹو/ اے پی

معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، تحقیقات کے بعد پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی موت خودکشی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کیٹ اسپیڈ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر واشنگٹن میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، گھر کے ملازموں کے مطابق انہوں نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔

پولیس نے معاملے کو خودکشی قرار دیا تاہم کیس پر تحقیات تاحال جاری ہیں۔

خیال رہے کہ 55 سالہ فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ کو 1990 میں اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن کے باعث شاندار مقبولیت ملی۔

ان کی کمپنی ’کیٹ اسپیڈ نیویارک‘ کی قریب 140 آؤٹ لیٹس امریکا میں جبکہ 150 آؤٹ لیٹس دنیا بھر میں موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025