• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

فرحان اختر کا 'ملکھا سنگھ' بننے کا سفر

شائع July 11, 2013

بولی وڈ اداکار فرحان اختر نے ہندوستانی اولمپئن ملکھا سنگھ کی سوانح حیات پر مبنی فلم کے لئے ایک ایتھلیٹ کا جسم بنانے کیلئے 18 ماہ کا عرصہ لگایا۔

گولڈ میڈل جیتنے والے اسپرنٹر کی زندگی پر بننے والی فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے حوالے سے ایک شارٹ فلم میکنگ آف دی لیجنڈ ریلیز کی گئی ہے۔

اس فلم میں فرحان اختر کا آن اسکرین ملکھا سنگھ بننے کا سفر دکھایا گیا ہے۔

اس شارٹ فلم میں فرحان اختر کی جسمانی تربیت اور ورک وغیرہ دکھایا گیا ہے تاکہ وہ فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ملکھا سنگھ کا ان کے عروج کے دور جیسا جسم بناسکیں۔

فرحان اختر کے بقول انھوں نے 6 ماہ تک 4 سے 5 گھنٹے تک جسمانی تربیت کی۔

خیال رہے کہ 'بھاگ ملکھا بھاگ' 12 جولائی کو ریلیز ہورہی ہے جس میں ان کے ہمراہ سونم کپور بطور ہیروئن جلوہ گر ہوں گی جنہوں نے ایک پنجابی لڑکی کا کردار نبھایا ہے۔

فلم کی ہدایات راکیش اوم پرکاش مہرہ نے دی ہیں جس میں معروف پاکستانی گلوکار عارف لوہار نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ میوزک شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025