اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ایک مرتبہ پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے حتمی تاریخ میں 5 روز کی توسیع کر دی، تاہم انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 جون ہو گی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 14 جون کے بجائے 19 جون تک کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ ان اپیلوں پر فیصلے 27 جون تک کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے انتخابی شیڈیل کے مطابق 28 جون کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ امیدوار 29 جون تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔

مزید تفصیلات یہاں حاصل کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں