یروشلم: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے ایک ٹنل کو تباہ کردیا جو تیراکوں کو ان کے بیس سے سمندر میں رسائی فراہم کرتی تھی۔

فوجی ترجمان جوناتھن کونکریکس نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ٹنل کو جون 3 کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیلی ٹینک کے گولے سے 3 فلسطینی جاں بحق

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے تمام آپریشنل، تکنیکی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مانیٹرنگ کرتے رہیں گے اور یہ ہمارا اختیار ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے دعویٰ پر اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔

ترجمان کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ غزہ کے اسلامی حکمران حماس کی جانب سے یہ ٹنل بحیرہ روم میں چند میٹر کے فاصلے پر 2 سے 3 میٹر گہرائی میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کا آئی سی سی سے اسرائیل کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ اس ٹنل کے ذریعے اسرائیل کے خلاف سرگرمیاں جاری تھی جبکہ زیر سمند اس کا انخلا اسرائیلی سرحد سے 3 کلومیٹر پر تھا۔

جوناتھن کونکریکس نے مزید کہا کہ یہ ٹنل حماس کی تربیت میں استعمال ہوتی تھی اور یہ آپریشنل بھی تھی۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ سرحد پر شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج نے 129 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے جبکہ اس دوران ایک بھی اسرائیلی ہلاک نہیں ہوا۔


یہ خبر 11 جون 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں