آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور نماز عید کے بعد ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے ان کے جذبے، لگن اور بلند حوصلے کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور فوجی ہمیں اپنے ملک اور شہریوں کی سیکیورٹی کی خاطر اپنے گھر اور پیاروں سے دور عید منانے پر فخر ہونا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی

کمانڈر راولپنڈی کور اس موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلسل دوسرے سال ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عیدالفطر منائی ہے۔

گزشتہ سال پاک فوج کے سربراہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں میں موجود جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں