پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے الیکشن 2018 کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظوری کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

ایڈووکیٹ مدثر چوہدری نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل دائر کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔

اپیل میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں جبکہ انہیں متعلقہ دستاویزات سمیت خود پیش ہو کر تمام الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں اور عدالت عمران خان کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں