عمران خان کی اہلیہ کیساتھ مزار پر حاضری

شائع June 28, 2018 اپ ڈیٹ June 28, 2018 01:28pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ پاکپتن میں واقع بابافرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دی.

پاکپتن آمد کے موقع پر عمران خان کیساتھ پارٹی رہنما زلفی بخاری اور عوان چوہدری بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزار پر اپنے ہاتھوں سے پھول چڑھائے اور آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کیلئے دعائیں مانگیں۔

عمران خان نے درگاہ پر زائرین میں مٹھائی تقسیم کی، جبکہ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026