شوبز انڈسٹری میں تعلقات بننا اور ٹوٹنا کوئی نئی بات نہیں ہوتی، تاہم بعض ستاروں کے درمیان ایسے الجھے ہوئے تعلقات ہوتے ہیں جن کی گتھی سلجھانا آسان کام نہیں ہوتا۔

حال ہی میں یہ بات سامنے آئی کہ ہولی وڈ کی معروف اداکارہ 33 سالہ اسکارلٹ جانسن نے بھی ایکشن ہیرو 55 سالہ ٹام کروز کے ساتھ ’عارضی ازدواجی تعلقات‘ قائم کرنے کے حوالے سے انٹرویو دیا تھا۔

یہ حیران کن انکشاف چرچ سے وابستہ رہنے والے ایک سائنٹولوجسٹ برینڈن ٹائی نے امریکی ٹی وی چینل ’این بی سی‘ کے ٹاک شو ’میگھن کیلی ٹوڈے‘میں کیے۔

واضح رہے کہ سائنٹولوجسٹ پیر و فقیر کی طرح کام کرتا ہے، سائنٹولوجسٹ زیادہ تر امریکی چرچزمیں خدمات ادا کرتے ہیں، تاہم یہ وہاں عام نہیں ہیں۔

اس نظریات کے حامل افراد کے لیے امریکا میں ’چرچ آف سائنٹولوجی‘ الگ اور آزاد طریقے سے کام بھی کرتا ہے،اس چرچ کی کئی برانچز ہیں، جن میں سائنٹولوجسٹ خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

عارضی تعلقات کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، اداکارہ—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
عارضی تعلقات کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، اداکارہ—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

رواں ماہ 27 جون کوٹاک شو ’میگھن کیلی ٹوڈے‘ میں برینڈن ٹائی نامی سائنٹولوجسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ چرچ نے ٹام کروز کی عارضی بیوی یا خاتون دوست کے لیے جن اداکاراؤں کے انٹرویوز کیے تھے،ان میں اسکارلیٹ جانسن بھی شامل تھی۔

برینڈن ٹائی نے بتایا کہ وہ چرچ میں کم عمری سے خدمات دیتا آرہا تھا،اس نے بطور محافظ چرچ میں اپنی خدمات سر انجام دینے سے آغاز کیا تھا۔

برینڈن ٹائی کے مطابق ٹام کروڑ کی عارضی اہلیہ یا خاتون دوست کے لیے دیگر اداکاراؤں و خواتین سے بھی انٹرویوز کیے گئے، تاہم انہوں نے صرف اسکارلیٹ جانسن کو ہی پہچانا۔

سائنٹولوجسٹ کا کہنا تھا کہ خواتین سے یہ انٹرویو اس وقت کیے گئے جب ٹام کروز نے اپنی اہلیہ نکولو کڈمین کو طلاق دے دی تھی اور وہ تنہائی کی زندگی گزار رہے تھے۔

سائنٹولوجسٹ کے دعوے کے بعد اداکارہ اسکارلیٹ جانسن نے وضاحت کرتے ہوئے برینڈن ٹائی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے گھٹیا عمل کے لیے سوچ بھی نہیں سکتی۔

ہولی وڈ رپورٹر سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسکارلیٹ جانسن نے کہا کہ عارضی تعلقات یا رشتہ قائم کرنے کی بات کرنا بھی بے وقوفی ہے اور یہ نہایت گھٹیا عمل ہے۔

اداکارہ نے خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا—فوٹو: پریس فورم
اداکارہ نے خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا—فوٹو: پریس فورم

اداکارہ نے عارضی رشتے یا تعلقات کی تجویز کو برینڈن ٹائی جیسے لوگوں کے ذہن کی تخلیق قرار دیا۔

خیال رہے کہ 55 سالہ ٹام کروز کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ’چرچ آف سائنٹولوجی‘ کے نظریات کے تحت متعدد خواتین سے عارضی شادیاں کیں۔

ٹام کروز کے خود سے عمر سے بڑی خواتین کے ساتھ بھی تعلقات رہے ہیں۔

ٹام کروز نے سائنٹولوجی نظریے کے تحت کم سے کم 3 شادیاں کیں، انہوں نے نکولو کڈمین سمیت دیگر اداکاراؤں سے بھی اسی نظریے کے تحت شادی کی تھی۔

ٹام کروز اور نکولو کڈ مین کے درمیان 1990 میں تعلقات استوار ہوئے، بعد ازاں انہوں نے شادی بھی کی، جو طلاق پر ختم ہوئی۔

نشریاتی ادارے وینٹی فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق جس وقت چرچ آف سائنٹولوجی نے ٹام کروز کے لیے عارضی بیوی کے لیے خواتین کے انٹرویوز کیے تھے،اس وقت انٹرویوز میں ایرانی اداکارہ نازنین بیونڈی کو منتخب کیا گیا تھا۔

6 سال قبل شائع ہونے والی وینٹی فیئر کی رپورٹ کے مطابق ٹام کروز اور نازنین بیونڈی کے درمیان 2001 میں تعلقات استوار ہوئے اور 2004 تک جاری رہے۔

اسکارلیٹ جانسن کے حوالے سے آنے والے حالیہ انکشافات کے بعد ٹام کروز نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

عارضی تعلقات کی تجویز گھٹیا ہے،اسکارلیٹ جانسن—فوٹو: لائف اسٹار
عارضی تعلقات کی تجویز گھٹیا ہے،اسکارلیٹ جانسن—فوٹو: لائف اسٹار

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں