Live Election 2018

لیاری میں بلاول بھٹو کی گاڑی پر پتھراؤ

شائع July 1, 2018 اپ ڈیٹ July 1, 2018 05:56pm

انتخابی مہم کے لیے حلقے میں نکلنے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

پی پی پی چیئرمین کراچی کے علاقے لیاری میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں دورے پر تھے کہ اچانک سے ان کے قافلے پر پتھرائو کردیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کے ڈرائیور نے اشتعال انگیز صورتحال کے پیشِ نظر ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر چیئرمین پی پی پی کو اس صورتحال سے باہر نکالا۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026