بھارت میں ایک دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب دلہا آسمانی بجلی کڑکنے پر خوفزدہ ہوگیا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہارن کے ایک گاﺅں Chitrsenpur میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دلہن نے اس وقت شادی کرنے سے انکار کردیا جب تقریب کے دوران بجلی کڑکنے پر دلہا نے 'عجیب رویے' کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں : دلہنیں شادی کی تیاری کیسے کریں؟

دلہن، جس کا نام رپورٹ میں نہیں دیا گیا، کے انکار کے بعد شادی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

دلہن کے انکار پر دلہا کے رشتے داروں نے احتجاج کیا، کیونکہ شادی کی چند رسومات ادا کی جاچکی تھیں اور پھر دلہن کے رشتے داروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔

پولیس نے مزید بتایا ' بجلی کڑکنے پر دلہا نے ایسا رویہ ظاہر کیا کہ جیسے وہ خوفزدہ ہوچکا ہو، اس کو دیکھتے ہوئے دلہن نے کھلے عام انکار کردیا کہ وہ ایسے شخص سے شادی نہیں کرسکتی جس کا رویہ اتنا عجیب ہو'۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کے بعد لوگ موٹے کیوں ہونے لگتے ہیں؟

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد دلہن کے 3 رشتے داروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا۔

اس سے قبل رواں سال اپریل میں ایک 25 سالہ دلہا کو بھی شادی کے موقع پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اس نوجوان کا قتل بظاہر شادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں