نوابشاہ: صوبہ سندھ میں مہران ہائی وے پر لاشاری اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جارہی تھی جبکہ ایک وین اور کار نواب شاہ کی جانب آرہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہ نواب شاہ (شہید بینظیر آباد) سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمی کو نواب شاہ میں قائم پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

حادثے میں سب سے زیادہ مسافر وین متاثر ہوئی، جو نواب شاہ آرہی تھی اور اس میں سوار بیشتر افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

واقعے کے بعد انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز کو طلب کرلیا جبکہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد، کمانڈنٹ انڈس رینجرز اور دیگر اعلیٰ حکام ہسپتال پہنچے۔

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں