سندھ، چترال اور بلوچستان کے بعد پنجاب کا ٹیلنٹ سامنے آگیا

10 جولائ 2018
یہ گانا پچھلے تین گانوں سے مختلف رہا —۔
یہ گانا پچھلے تین گانوں سے مختلف رہا —۔

کوک اسٹوڈیو نے پاکستان بھر سے نئے گلوکاروں کو دنیا کے سامنے لانے کے لیے موسیقی کے اپنے نئے پروگرام ’کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر‘ کے اب تک تین گانے ریلیز کیے تھے تاہم اب یہ لاہور کے ٹیلنٹ کو سامنے لے آئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت کوک اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات، صوبہ سندھ اور بلوچستان کے نئے فنکاروں کے 3گانے ریلیز کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’واہ واہ گزران فقیراں دا سے پاریک‘ تک کا پاکستان کی مدھر آوازوں کا سفر

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے چوتھے گانے میں میشال خواجہ نے ’تیرے بن سونا‘ گانے پر پرفارم کیا، جبکہ علی حمزہ نے اپنے گٹار کی دھن سے اس گانے کو مزید سریلا بنادیا۔

اس گانے کو ماڈرن انداز میں تیار کیا گیا، جو کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے پچھلے ریلیز گانوں سے مختلف رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور چترال کے بعد بلوچستان کی مدھر آواز

میشال خواجہ کا ٹیلنٹ چند ماہ قبل انسٹاگرام کے ذریعے کوک اسٹوڈیو کے سامنے آیا، جس سے سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس کے ذریعے نئے موسیقاروں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں