بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں بہت جلد دوسرے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اور ابھی سے لوگوں نے ان سے یہ سوالات پوچھنا شروع کردیے کہ اس بار لڑکا ہوگا یا لڑکی؟

میرا راجپوت نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں جس کا وہ جواب دیں گی، جس کے بعد ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’اس بار لڑکا ہوگا یا لڑکی؟‘

اس پر میرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہ تو میں جانتی ہوں اور نہ ہی اس بات سے کوئی فرق پڑتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت نے اپنے والدین کی مرضی سے 2015 میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگست 2016 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ان دونوں نے میشا کپور رکھا۔

'میشا' کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے 'می' اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے 'شا' کا امتزاج ہے۔

اس وقت بھی شاہد اور میرا سے اس طرح کے سوالات کیے گئے تھے، تاہم ان دونوں نے انہیں نظرانداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد اور میرا دوسری بار والدین بننے کو تیار

شاہد اور میرا نے دوسری مرتبہ والدین بننے کا اعلان سوشل میڈیا پر میشا کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔

❤️

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

اس تصویر میں میشا ایک ایسی جگہ لیٹ کر مسکرا رہی ہے جہاں بہت سے غباروں کی تصویر بنی ہوئی تھی، جبکہ ان غباروں کے ساتھ میشا کو ’بڑی بہن‘ کا نام بھی دیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں