بولی وڈ اداکاروں کو صرف اچھی فلموں میں کام کرنے اور ان کی باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے کی ہی فکر نہیں رہتی بلکہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز ہونے کی جنگ بھی ان کے درمیان جاری رہتی ہے۔

تاہم اداکارہ دیویا دتا کے ساتھ ٹوئٹر پر کچھ ایسا ہوا جس کی امید کسی اداکار کو نہیں ہوتی۔

اداکارہ کے ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں فالوورز اچانک سے کم ہوگئے۔

اداکارہ کو اس وقت ٹوئٹر پر 4 لاکھ 93 ہزار مداح فالو کررہے ہیں، تاہم انہوں نے ٹوئٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے صرف ایک گھنٹے کے دوران بہت زیادہ فالوورز کم ہوگئے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر سے سوال بھی کیا کہ ایسا کیوں ہوا؟

یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب کسی اداکار کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہو۔

رواں سال اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے ان کے فالوورز خود کم کیے۔

اب دیکھتے ہیں کہ ٹوئٹر اس کی کیا وضاحت دیتا ہے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دیویا دتا اس وقت فلم فنے خان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے بچن اور راج کمار راؤ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کے علاوہ وہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم ‘گل مکئی’ میں ملالہ کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں