‘منڈیلا علاج کا جواب دے رہے تھے’

شائع July 11, 2013

۔۔۔۔اے ایف پی فوٹو۔
۔۔۔۔اے ایف پی فائل فوٹو۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے گزشتہ روز ہسپتال میں عالمی امن کی علامت سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ نیلسن منڈیلا علاج کا جواب دے رہے تھے ، تاہم تاحال ان کی حالت نازک ہے ۔

زوما نے ان کے قبیلے کی جانب سے دیئے گئے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوصلہ افزاء ہیں کہ مڈیبا علاج کا جواب دے رہے ہیں ۔

زوما نے مزید کہا کہ 94 سالہ مڈیبا انتہائی نگہداشت ہسپتال میں ایک ماہ سے زائد علاج کے بعد تاحال نازک لیکن مستحکم حالت میں ہیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان کے ساتھ محبت کا اظہار جاری رکھیں جو انہیں اور ان کے خاندان کو استحکام دے۔

جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فارم صدر کو پھیپھڑے میں تکلیف کے باعث 8 جون کو پریٹوریا کے ہسپتال پہنچایا گیا تھا ۔

تھمبو قبیلے کے بادشاہ نے گزشتہ روز اے ایف پی کو بتایا کہ منڈیلا ہوش میں ہیں۔

بادشاہ بویلینجایاڈالنڈیبو جو سابق سیاستدان کے بھتیجے بھی ہیں، نے کہا کہ وہ بات نہیں کرسکتے لیکن انہوں نے مجھے پہچان لیا اور اپنی آنکھوں کے ذریعے چند ایک اشارے کئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025