کراچی پولیس نے سٹی کورٹ کے حکم پر پریذائیڈنگ افسر کے خلاف جعلی شناخت ظاہر کرنے، جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ویسٹ زون کے عہدیدار وحیداللہ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 34، 419، 420، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی سٹی زون ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ وحید اللہ نے الیکشن تربیت میں خود شریک ہونے کے بجائے کسی اور کو بھیج دیا۔

تربیتی نشست میں موجود دوسرے پولنگ افسر معاملے کو جج کے سامنے لائے، جس پر جج نے وحیداللہ کو طلب کیا اور پولیس کو معاملے سے آگاہ کیا۔

معاملہ نوٹس میں آنے پر پولیس نے وحیداللہ کے خلاف جعلی شناخت ظاہر کرنے، جعلی سازی اور دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ: امتیاز علی

تبصرے (0) بند ہیں