• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
Live Election 2018

‘راولپنڈی والوں میرے ساتھ ناانصافی کا بدلہ 25 جولائی کو لینا‘

شائع July 24, 2018

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خط کا عکس شیئر کیا جس کو حنیف عباسی کا خط کہا جارہا ہے۔

خط میں راولپنڈی کے شہریوں اور تاجروں سے کہا گیا کہ ’راولپنڈی والوں میرے ساتھ ناانصافی کا بدلہ 25 جولائی کو لینا، میں اس وقت ناکردہ گناہوں کی اسیری کاٹ رہا ہوں، شیر پر مہر لگا کر میری ناانصافی کا بدلہ لو‘

واضح رہے کہ 21 جولائی کو راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا جبکہ دیگر 7 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا تھا۔

حنیف عباسی کو انتخابی سیاست کے لیے تاحیات نااہل بھی قرار دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025