• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
Live Election 2018

’اپنا ووٹ اپنوں کے لیے‘ فیصل سبزواری کا ویڈیو پیغام

شائع July 25, 2018

ووٹوں کی اپیل پولنگ کے دن بھی جاری۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ایم کیو ایم کے ووٹرز کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

ان کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے ووٹرز ’عدم تصادم اور عدم تشدد پر یقین رکھنے والی ایم کیو ایم کے بجائے کسی دوسرے کو ووٹ ڈالیں گے تو یقین جانیے میں اور ہم سب اگلے پانچ سالوں تک پچھتائیں گے۔‘

فیصل سبزواری نے وسائل کی کمی اور بہتر انداز میں انتخابی مہم نہ چلا پانے کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس ٹی وی اشتہار چلانے کے لیے وسائل ہی نہیں ہیں۔

فیصل سبزواری ان الفاظ کے ساتھ ویڈیو پیغام کا اختتام کرتے ہیں کہ ’اپنا ووٹ اپنوں کے لیے۔‘

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024