اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹررز نے پاکستان میں انتخابات مکمل ہونے پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئی حکومت کے قیام کے منتظر ہیں۔

ان کے ترجمان اسٹیفن دجارک کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ووٹ ڈالنے کے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے عوام نے ایک جمہوری پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا‘

مزید پڑھیں: یورپی یونین مشن کی انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہ ملنے پر تنقید

بیان میں کہا گیا کہ ’ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے انتخابات کے انعقاد، خواتین کی تربیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور خواتین کی شمولیت، خصوصی افراد اور دیگر کو پہلی مرتبہ انتخابی عمل میں شامل کرنے پر الیکشن کمیشن کی تعریف کی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نئی حکومت کے قیام کے منتظر ہیں اور پاکستان کے عوام کے لیے مستحکم، جمہوری اور خوشحال مستقبل میں کامیابی کے خواہاں ہیں‘۔


یہ خبر 28 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں