متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مرکز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم حکومت سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی کےساتھ تعاون کریں گے اور اس کے بدلے ایم کیو ایم کو ذاتی اور جماعتی سطح پر کچھ نہیں چاہیے تاہم 30 سال سے جو مینڈینٹ ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی اور سیوریج سمیت کئی مسائل ہیں جو پہلے حل ہونے چاہیے تھے لیکن نہیں ہوئے اور اب حل ہونے چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر میں اب پی ٹی آئی کا بھی مینڈیٹ ہے اور ان کے امیدواروں کا بھی یہی مطالبہ ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات میں جس طرح دھاندلی ہوئی اس پر احتجاج اور قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں لیکن اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں