گوگل نے پکسل فونز کی تاریخ رونمائی 'خود لیک' کردی

06 اگست 2018
پکسل تھری ایکس ایل ممنکہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ gizmochina
پکسل تھری ایکس ایل ممنکہ طور پر ایسا ہوگا — فوٹو بشکریہ gizmochina

گوگل کی پکسل سیریز کے نئے فونز کی تاریخ رونمائی کمپنی نے خود ہی لیک کردی۔

جی ہاں گوگل پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس 4 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ انکشاف کمپنی نے اپنی ہی ایک ویب سائٹ پر خود کردیا۔

دس از ٹیک ٹوڈے نامی یوٹیوب چینیل کے مطابق پکسل تھری سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی گوگل کی اپنی فیم بٹ ویب سائٹ پر دی گئی۔

اس ویب سائٹ میں برانڈز اور کمپنیاں یوٹیوب ویڈیوز بنانے والے افراد کے لیے اپنی اشیاءکی تفصیلات دیتے ہیں تاکہ ان پر ویڈیوز بن سکیں۔

مزید پڑھیں : گوگل اب سستا پکسل فون متعارف کرانے کے لیے تیار

گوگل نے اس پر ایک کینیڈین یوٹیوبر کے لیے تفصیلات کا اندراج کیا جس کے مطابق یہ فونز 4 اکتوبر 2018 کو متعارف ہوں گے یا دستیاب ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ دس از ٹیک ٹوڈے یوٹیوب پیج
فوٹو بشکریہ دس از ٹیک ٹوڈے یوٹیوب پیج

تاہم ان تفصیلات کے ساتھ جو تصویر دی گئی وہ 2 سال پرانے گوگل پکسل کی ہے اور پکسل 3 کا ڈیزائن اس سے مختلف ہوگا بلکہ آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ ہوگا۔

۔

اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں لاپروائی سے اپنی ڈیوائسز کی معلومات انٹرنیٹ پر خود لیک کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پکسل 3 بھی نوچ ڈیزائن سے لیس؟

پہلے سام سنگ نے اپنے گلیکسی نوٹ 9 کی تصویر اور ویڈیو 'غلطی' سے لیک کی جبکہ ایپل نے بھی اپنے نئے آئی فونز کا عندیہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں دے دیا۔

گوگل کا یہ نیا فون ممکنہ طور پر فور جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا، تاہم فرنٹ کے نوچ میں 2 کیمرے ہوسکتے ہیں جبکہ ایک فرنٹ اسپیکر بھی وہاں دیا جائے گا۔

مگر اس کے بیک پر ہمیشہ کی طرح سنگل کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی بیک پر ہی ہوگا۔

اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہیڈفون جیک یہ کمپنی پہلے ہی ختم کرچکی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں