• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

نیہا دھوپیا امید سے ہیں؟

شائع August 7, 2018 اپ ڈیٹ August 8, 2018
کچھ ہفتے قبل بھی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: کوئی موئی
کچھ ہفتے قبل بھی اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: کوئی موئی

رواں برس مئی میں خفیہ شادی کرنے والی اداکارہ نیہا دھوپیا کے حوالے سے ایک بار پھر اطلاعات ہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

گزشتہ 4 ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہے کہ نیہا دھوپیا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم اداکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

نہ صرف نیہا دھوپیا کے حاملہ ہونے کی خبریں بار بار وائرل ہوتی ہیں بلکہ ان کی جانب سے رواں برس 10 مئی کو اچانک ہی ساتھی اداکار انگت بیدی سے شادی کرنے کی وجوہات کی خبریں بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی اطلاعات تھے کہ نہیا دھوپیا اور انگت بیدی نے اچانک اس لیے شادی کی کیوں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی تھیں، تاہم بعد ازاں ان کے شوہر نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

اداکارہ نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے شادی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

انگت بیدی کا کہنا تھا کہ ابھی ان دونوں نے بچوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم جب بھی انہوں نے کوئی فیصلہ کیا یا ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہوئی تو وہ سب کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیہا دھوپیا نے خاموشی سے شادی کیوں کی؟

تاہم اب ایک بار پھر ان کی اہلیہ نیہا دھوپیا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور اطلاعات ہیں کہ جلد ہی اس حوالے سے جوڑا بیان بھی جاری کرے گا۔

نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام
نیہا اور انگت کے تعلقات کئی سال سے تھے—فوٹو: انسٹاگرام

ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ نیہا دھوپیا امید سے ہیں اور جلد ہی ان کی جانب سے اس حوالے سے اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: خفیہ شادی کی کیا قیمت چکانا پڑی، نیہا دھوپیا نے بتا دیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے شوہر جن کی حال ہی میں فلم ‘سورما’ ریلیز ہوئی ہے، جب ان سے اپنی اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے ایسی خبروں کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جب امید سے ہونے کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ خفیہ شادی کرنے پر انہیں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: نہیا دھوپیا انسٹاگرام
اداکارہ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ خفیہ شادی کرنے پر انہیں لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: نہیا دھوپیا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024