جہاز میں آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ بند

شائع July 12, 2013

اس سے قبل بھی ایتھوپیا کے ایئر لائن کے طایرے کو حادثہ پیش آ چکا ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

لندن: لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعہ کو پارکنگ میں کھڑے ایتھو پیا کے جہاز میں آگ لگنے کے بعد ایئرپورت کے دونوں رن وے بند کر دیے گئے ہیں۔

ویسٹ لندن ایئرپورٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا جہاز پارکنگ میں کھڑا ہوا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی جس کے بعد ایئرپورت کے آنے اور جانے والے دونوں رن وے بند کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس اس وقت حادثے سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دکھایا جا رہا کہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر ڈریم جہاز میں لگی آگ کو فوم سے بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اس موقع پر تین فائر انجن بھی موجود ہیں۔

لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے بڑے اور مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

ڈریم لائنر طیاروں میں اس سے پہلے بھی متعدد مسائل سامنے آ چکے ہیں جہاں بیٹری مسائل کے باعث جنوری میں 50 جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا جس کے بعد ان میں نئی یٹریاں لگائی گئی تھیں۔

اس طیارے کو بھی پہلے بند کر دیا گیا جہاں جانچ پڑتال کے بعد اپریل میں پہلی فلائٹ کے دوران ایڈس ابابا سے نیروبی جاتے ہوئے اسی قسم کا حادثہ پیش آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025